ناگویا( نصر اقبال،نمائندہ خصوصی) 20ویں ایشین گیمز میں جاپان کے 17 سالہ تیراک شن اوہاشی نے مردوں کے 200 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اس کیٹیگری میں صرف 2 منٹ 5 سیکنڈ میں رکاوٹ عبور کی۔کبڈی میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کے فائنل مقابلوں میں ایران کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لئے، چین نے شوٹنگ میں چار گولد میڈلز جیت لئے۔