روس سے رابطہ کیا ہے انہیں تیل معاہدے کا علم نہیں، وزیر مملکت پٹرولیم

May 28, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے روس کو پٹرول خریداری کے سلسلے میں خط ضرورلکھا لیکن روسی حکومت کی طرف سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا.

تیل معاہدے کا علم نہیں ، اگر روس سے سستے تیل کی بات ہوئی تھی تو پی ایس او کےکسی ٹینڈر میں اس کا ذکر کیوں نہیں؟ عمران خان نے سیاسی فوائد کیلئے ملک کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھلواڑ کیا.

پٹرول کے بعد بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھیں گی ،۔وزیر مملکت نے خبردار کیا کہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھائے گی .

مقامی مارکیٹ میں گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی سب سے بڑی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل این جی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔