حکومت پٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کی بجائےعیاشیاں ختم کرے،جمعیت ن

May 29, 2022

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی سینئر نائب امیر مولانا نیازمحمد مولانا خدائے نظر مولانا محمد ابراہیم مولانا رحمت اللہ حقانی مولانا اللہ بخش نادر خان اچکزئی جمعہ خان سید منور آغا مولانا صالح محمد نےکہا کہ مہنگائی کے طوفان پر پی ڈی ایم خاموشی کا روزہ توڑ دے منہگائی پر شہباز شریف کی قوم سے خطاب زبانی جمع خرچ کرنے کی سوا کچھ نہیں تھا۔ شہباز حکومت ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا رہی ہے۔ شہباز شریف کی حکومت کی کارکردگی سے چند دنوں میں اتحادی بھی مایوس ہوگئے۔ قوم دلدل کی طرف دھکیلی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت اب سبسڈی پر سابقہ حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آٹا، شوگر اور گھی مافیا اپنے عروج پر ہے اور مہنگائی مارچ کرنے والے اقتدار کی خرمستیوں میں ڈوب چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد نوش چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں دو سے تین گنا ہوشربا اضافہ سے قوم کا جو حشر کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی حکومت سبسڈی ختم کرنے کی بجائے عیاشیوں کو ختم کرے۔