ڈی جے بٹ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ کر لیا

May 30, 2016

میرپور(صباح نیوز) تحریک انصاف کے جلسوں میں سائونڈ سسٹم سے شرکاء کو محظوظ کرنے والے ڈی جے بٹ جیالوں کو جوش دلائیں گے، ڈی جے بٹ نے میرپور میں جلسہ انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جلسہ آرگنا ئزر عامر ذیشان جرال نے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، آج میرپور میں بلاول بھٹو کے جلسے کو میوزک کا تڑکا لگائیں گے۔