شادی میں مغربی لباس میں دیسی ڈانس، ویڈیو وائرل

June 19, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

ایک شادی کی تقریب سے مغربی طرز کا لباس پہنے پُرجوش انداز میں دیسی ڈانس کرتے ہوئے نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یاسین طاطبی نامی ایک صارف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں لڑکوں کے ایک انتہائی پُرجوش گروپ کو سوٹ پہنے اور سن گلاسز لگائے بالی ووڈ کے مشہور گانے’کالا چشمہ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شادی کی تقریب میں موجود دیگر مہمان ان کو داد دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس یادگار لمحے کی ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اس ویڈیو کو 2.6 ملین لائیکس مل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ شادی کی تقریب کس جگہ منعقد ہوئی اور یہ ویڈیو کہاں پر بنائی گئی۔