’مس مارول‘ میں مہوش حیات کونسا کردار نبھا رہی ہیں؟

June 23, 2022

مِس مارول میں مہوش حیات کی انٹری

ڈزنی کی مسلمان سُپر ہیرو پر بنی ویب سیریز ’مِس مارول‘ کی تیسری قسط میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی انٹری ہوئی ہے۔

تمغۂ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے ویب سیریز ’مِس مارول‘ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔

اس سیریز میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی ہے، اداکارہ ’مِس مارول‘ کی تیسری قسط کے دوران فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

مِس مارول میں مہوش حیات کی انٹری

اس کردار میں مہوش حیات کا نام عائشہ ہے جبکہسیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سُپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔

مِس مارول میں مہوش حیات کی انٹری

واضح رہے کہ مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات شرمین عبید چنائے کے علاوہ مزید تین نامور ہدایت کار عدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔

مس مارول کا پریمیئر 4 جون کو لاس اینجلس میں ہوا تھا جس میں پاکستان سے مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد ، وردہ عزیز اور ساگر شیخ نے سیریز کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے ساتھ شرکت کی تھی۔