مراعات کی بحالی، پی ٹی آئی کے 2 ارکان عدالت پہنچ گئے

June 24, 2022

تحریک انصاف کے دو ارکان بطور رکن قومی اسمبلی اپنی مراعات بحال کرانے کے لئے عدالت پہنچ گئے۔

حافظ آباد سے شوکت علی بھٹی اور جھنگ سے امیر سلطان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز خالی کرنے کا دیا گیا نوٹس واپس لیا جائے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا ہے۔