راولپنڈی، کالعدم TTP کے 2 دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

May 05, 2024

فائل فوٹو

راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللّٰہ اور احسان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی میں دہشت گرد حملے میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔