IMF نے 440 ارب کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا، اصل بجٹ اب آئیگا، ترین

June 24, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینٹ اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا خانہ پوری بجٹ ہے۔انفلیشن کی شرح گیارہ عشاریہ پانچ فیصد رکھی گئی ہے جبکہ کرنٹ انفلیشن(مہنگائی) اٹھائیس فیصد پر ہے آپ کیسے گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد پر لائیں گے کیا ڈسکاؤنٹ ریٹ دیا جائیگا۔IMF نے 440 ارب کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا، اصل بجٹ اب آئیگا انہوں نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا یہ کہنا کہ بجٹ پروگریسو ہے سفید جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرونشل سرپلس آٹھ سوارب کا ہے،چار صوبوں نے ڈکلئیر کردیا ہے پنجاب کا سرپلس ایک سو پچیس ارب کا ہے،سندھ کا خسارے میں ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کا نیوٹرل ہے۔