گلگت حادثہ، جاں بحق افراد کی لاشیں کراچی پہنچادی گئیں

June 24, 2022

گلگت حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں۔ تمام لاشیں ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شاہراہِ قراقرم پر رحیم آباد کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔

حادثے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 4 سیاح جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے، حادثہ ہنزہ سے گلگت آتے ہوئے پیش آیا تھا۔