• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بارش: موٹرسائیکلوں کے پھسلنے کی ویڈیوز وائرل


گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران مصروف شاہراہوں پر ایک کے بعد ایک موٹرسائیکلون کے پھسلنے  کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

کراچی میں گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس کی کچھ خطرناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کی مصروف شاہراہ پر بارش کی وجہ سے پھِسلن پیدا ہوئی ۔

ویڈیو میں دِکھایا گیا کہ ایک کالی ویگو اور سوزوکی گاڑی بھی اُسی شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھی۔

اس کے علاوہ ایک ویڈیو راشد منہاس روڈ کی بھی وائرل ہوئی جس میں کئی موٹرسائیکلیں پھسلیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو خاص طور پر احتیاط کے ساتھ سفر کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز کی اچانک بارش اور طوفانی ہواؤں سے مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔