KMC اسپتالوں کی الاؤنسز سے محروم نرسز کا ایڈمنسٹریٹر کراچی کے آفس کا گھیراؤ

June 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کے ماتحت اسپتالوں میں تعینات الائونسز سے محروم نرسز نےاپنے اسپتالوں سے بائیکاٹ کرکے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے آفس کا گھیرائو کرکے احتجاج کیا،احتجاج میں شریک نرسوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں کورونا الائونس،رسک الائونس، پروفیشنل الائونس ،یونیفارم الائوس دیا جائے،نرسوں نے کہا کہ مرتضی وہاب ہمارے مطالبات منظور کرے ورنہ مرکزی روڈ پر بھی دھرنا دیں گے ،نرسز کے احتجاج کے باعث مختلف اسپتالوں میں داخل مریض شدید اذیت کا شکار کراچی،احتجاج کے باعث متعدد آپریشن بھی ملتوئی کردیئے گئے۔