بھارت:نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیا، ویڈیو وائرل

June 25, 2022


بھارت میں ایک 18 سالہ نوجوان ٹرین سے گر کر زخمی ہوگیا ، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے ٹرین کے دروازے پر لٹک کر سفر کررہے ہیں اسی دوران ایک لڑکا قریب لگے کھمبے سے ٹکرا کر نیچے گر جاتا ہے۔

واقعے کی ویڈیو دوسری ٹرین میں سفر کرنے والے نوجوان کے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔

حادثے کے فوری بعد نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے پیر اور ہاتھ پر چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹر کی جانب سے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔