امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان نیویارک میں تین گھنٹے ملاقات ہوئی۔
امریکی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی، یہ ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی اور اس ضرورت کی بنیاد پر بھی کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایرانی شرائط پیش کی جائیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایرانی ناکہ بندی ختم، ایرانی اثاثے جاری اور تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنا ہوگی۔