بھارت میں ایک ملازم نے تنخواہ میں 10 ہزار روپے کم دینے پر بدلہ لینے کےلیے فیکٹری میں آگ لگا کر اسے 24 کروڑ کا نقصان پہنچادیا۔
بھارتی ریاست گجرات کے معروف شہر سورت میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی ایک خوفناک آگ کی تحقیقات میں بڑا انکشاف ہوا ہے، جہاں لاکھوں ڈالر کا نقصان کسی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک رنجیدہ ملازم کی انتقامی کارروائی کا نتیجہ تھا۔
سورت کی ایک بڑی کپڑا فیکٹری میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
اس آتشزدگی سے فیکٹری میں 24 کروڑ بھارتی روپے کا کپڑا اور بھاری مشینری جل کر خاکستر ہو گئی۔
ابتدائی طور پر اسے حادثہ سمجھا جا رہا تھا، لیکن پولیس نے جب سی سی ٹی وی کیمروں کی تفصیلی فوٹیج دیکھی تو فیکٹری کے ہی ایک ملازم کو مشکوک انداز میں آگ لگاتے ہوئے پایا گیا۔
پولیس کی گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ مالک نے اس کی 10 ہزار بقایا تنخواہ روک رکھی تھی اور سب کے سامنے اسے ڈانٹا تھا، توہین کا بدلہ لینے کے لیے اس نے رات کی تاریکی میں فیکٹری کو آگ لگائی۔