ادرک، لہسن، ٹماٹر، پیاز سمیت اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

June 27, 2022

ملتان (نمائندہ جنگ) ادرک، لہسن، ٹماٹر، لیموں، پیاز، مصالحہ جات سمیت اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، عید کے حوالے سے چند روز کے دوران ہی ادرک کی قیمت 240سے بڑھ کر 360روپے، آلو 40 سے 70 روپے فی کلوگرام، ٹماٹر 40 سے 80، لہسن 200 سے 300، دہی 120سے 130، پیاز کی قیمت 60 سے بڑھ کر 100 روپے فی کلوگرام ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں مصالحہ جات اور چنے کی دال کی قیمت بھی بڑھ گئی۔