کچھوے بڑھتی عمر کو سست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقیق

June 27, 2022

امریکی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر حیاتیات بیتھ رینکے (Beth Reinke) نے انکشاف کیا ہے کہ کچھوے بڑھتی عمر کو سست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق گرم خون والے جانوروں کے مقابل سرد خون والے جانوروں مثال کے طور پر کچھوے، مگرمچھ، سلمینڈر (salamanders) وغیرہ میں عمر رسیدہ ہونے کی رفتار سست ہوتی ہیں، کیوں کہ انہیں اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اضافی توانائی کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

تاہم اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ سرد خون والے جانور جیسے سانپ اور چھپکلی وغیرہ کم عمر پاتے ہیں، ایسا کیوں ہے اس پر مزید تحقیق ہونا باقی ہے۔

تحقیق سے حاصل کردہ ان معلومات کو محققین نے پہلی بار دستاویزی شکل دی ہے کہ کچھوں، مگرمچھ اور سلمینڈر کی عمر بڑھنے کی شرح کم ہوتی ہے اور ان کی زندگی کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان جانوروں کی حفاظتی خصوصیات جیسے کہ کچھوں کے جسم پر خول کی موجودگی ان کی بڑھتی عمر کی رفتار کو سست کردیتی ہے۔

ماہر حیاتیات بیتھ رینکے کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی نظام جانوروں کی شرح اموات کو بھی کم کردیتے ہیں کیوں کہ اس کی وجہ سے دیگر جانور ان کو کھا نہیں سکتے، لہٰذا اس وجہ سے وہ زیادہ زندہ رہتے ہیں ۔

ڈاکٹر ڈا سلوا (da Silva) نے کہا ہے کہ ’اگر ہم کچھوؤں میں بڑھتی عمر کے ارتقاء کا مطالعہ جاری رکھیں تو ممکن ہے کہ مستقبل میں کچھوؤں ، انسانی صحت اور عمر بڑھنے کے درمیان واضح تعلق مل جائے گا‘۔