سائبر حملے میں 100 ملین ڈالر چوری

June 28, 2022

فوٹو، فائل

ہارمنی نامی ایکبلاک چین بریج سے 100 ملین ڈالر کی کرپٹو یعنی ڈیجیٹل کرنسی چوری ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق،ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی کی عمل میں مدد فراہم کرنے والے ہارمنی نامی ایک بلاک چین بریج نے100 ملین ڈالر کی کرنسی چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ہارمنی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے صارفین کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ’ہارمنی ٹیم کے ہورائزن بریج سے 100 ملین ڈالر کی چوری ہوئی ہے، جس کے بعد ٹیم نےحکّام اور فرانزک ماہرین کے ساتھ مل کر مجرم کی شناخت اور چوری شدہ رقوم کی بازیافت کے لیے کام شروع کر دیا ہے‘۔

ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ’بلاک چین نے دوسرے ایکسچینجز کو بھی اس حوالے سے مطلع کردیا ہے اور مزید لین دین کو روکنے کے لیے ہورائزن بریج کی سروس کو معطل کردیا ہےکیونکہ اس چوری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں‘۔

ٹوئٹ کے آخر میں ہارمنی ٹیم نے لکھا کہ’جب اس معاملے کی مزید تفتیش کریں گے اور مزید معلومات سامنے آئیں گی تو ہم تمام صارفین کو مطلع کردیں گے‘۔