پنجاب میں 1 اور کورونا مریض فوت

June 28, 2022

—فائل فوٹو

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1 کورونا مریض کا لاہور میں انتقال ہوگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 730 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں لاہور میں 43، راولپنڈی میں 8، سیالکوٹ، سرگودھا، ننکانہ صاحب اور فیصل آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد اور لاہور میں 2 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

صوبۂ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 167 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 570 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 کورونا مریض فوت ہو گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 333 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 105 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 392 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 34 ہزار 603 ہو چکی ہے۔