’’ففٹی شیڈز آف گِرے‘‘ کے کئی مناظر پر فلم سازوں سے اختلافات ہوئے، ڈکوٹا جانسن

June 29, 2022

ففٹی شیڈز آف گرے میں ڈکوٹا جانسن کا ایک انداز

معروف ہالی ووڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ففٹی شیڈز آف گِرے‘‘ میں فلم سازوں کے ساتھ کئی مناظر کی عکسبندی پر اختلافات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی اس سے متعلق سچائی کے ساتھ بات نہیں کرسکی کیونکہ مجھے فلم کی پروموشن بھی کرنا تھی لیکن بلآخر ہم ایک ایسی فلم تخلیق کرنے میں کامیاب ہوئے جیسی ہم چاہتے تھے۔

ڈکوٹا جانسن کا کہنا تھا کہ میں نے بہت مختلف اسکرین پلے کے لیے معاہدہ کیا تھا لیکن آخر میں بالکل الگ فلم تیار ہوئی۔

ففٹی شیڈز آف گِرے کا پہلا پارٹ فروری 2015 میں ریلیز ہوا تھا جس میں ڈکوٹا نے انستیزیا کا کردار ادا کیا۔

ڈکوٹا کے مدمقابل جیمی ڈورنن تھے جنہوں نے کرسٹین گِرے کا کردار نبھایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سے ایک رات پہلے میں کچھ مناظر کے مکالمے تبدیل کرتی تھی، اس کی وجہ سے بڑی مشکلات ہوتی تھیں۔

ڈکوٹا جانسن نے کہا کہ اگر مجھے اس وقت معلوم ہوتا کہ اس فلم کی شوٹنگ کیسے ہوگی تو میں شاید کبھی بھی اس میں کردار ادا کرنے کی حامی نہیں بھرتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت نفسیاتی سا تھا لیکن مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔

واضح رہے کہ ڈکوٹا جانسن آج کل اپنی نئی فلم Persuasion کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہیں۔ یہ فلم رواں برس جولائی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔