• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریزی ایوارڈ:’ففٹی شیڈز آف گرے ‘نے5 بدترین ایوارڈز حاصل کیے

Latest News
لاس اینجلس ........فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر سے پہلے ریزی ایوارڈکی تقریب منعقد ہوئی ۔فلم’ ففٹی شیڈز آف گرے ‘نے5 بدترین ایوارڈز اپنے نام کئے۔سلویسٹر اسٹالون نے خصوصی ریزی ریڈی میر ایوارڈزاپنے نام کیا۔

ریزی ایوارڈز کی تقریب میں ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز آف گرے بدترین ایوارڈز حاصل کرنے کی فہرست میں سب سے آگے رہی ،بدترین فلم،بدترین اداکار اور اداکارہ سمیت پانچ ایوارڈ اپنے نام کئے ۔

سلویسٹر اسٹالون نے فلم کریڈ پر خصوصی ریزی ریڈی میر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ریزی ایوارڈز فلمی ستاروں کو سب سے بدترین کارکردگی پر دیئے جاتے ہیں۔

جیتنے والا کانام ریزی ایوارڈز کے ارکان ہی منتخب کرتے ہیں۔اس تقریب کا اہتمام آسکر سے قبل کیا جا تا ہے۔
تازہ ترین