آئیسکو میں سیاسی بنیاد پر تبادلے‘ بعض افسران کیخلاف انکوائریاں زیرالتواء

June 30, 2022

اسلام آباد (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) آئیسکو میں سیاسی بیناد پر تبادلوں پر افسران نے احتجاج کیا ہے۔ فاروق شاہ کو مری سے ایس ڈی او بھارہ کہو‘ حافظ علی اشرف کو بھارہ کہو سے ایچ آر ہیڈ کوارٹر اٹیچڈ کیا گیا ہے۔ حافظ علی اشرف نے اپنی سیاسی بنیادوں پر تبادلہ پر احتجاج کرتے ہوئے لکھا کہ جس شخص کا تبادلہ میری جگہ کیا گیا ہے ان کیخلاف کئی انکوائریاں زیر التواء ہیں جبکہ ایف آئی اے اور نیب میں بھی انکوائریاں ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے گیپکو‘ لیسکو اور دیگر کمپنیوں میں آفرز ہوئیں مگر میں نے آئیسکو کو ترجیح دی۔