صدر عارف علوی نے فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی

July 01, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس بل 2022کی منظوری دیدی۔ انہوں نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 73 اور 75 کے تحت دی، صدر کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد گزشتہ روز وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے فنانس بل تصدیق کیلئے بھجوایا گیا تھا جس پر صدر نے جمعرات کو دستخط کر دیئے۔ اس سے پہلے صدر انتخابی اصلاحات اور نیب ترامیمی بل پر دستخط کرنے سے انکار کر چکے ہیں جس سے قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ صدر ترمیمی بل پر دستخط موخر رکھیں گے۔ لیکن صدر نے کسی تاخیر کے بغیر فنانس بل کی منظوری دیدی ہے۔