پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو ایک ہفتے کیلئے گیس بند

July 01, 2022

پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو ایک ہفتے تک گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔

سوئی گیس حکام کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس رکھنے والی ٹیکسٹائل ملز کے لئے گیس بند کی جارہی ہے۔ فیصلہ پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے متعلق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے شدید رد عمل کا اظہار اور گیس کی فراہمی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کو گیس بندش سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔