پٹرول کے بعد LPG بھی 1.66 روپے فی کلو مہنگی

July 02, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی 1.66روپے فی کلو مہنگی کردی گئی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپیہ 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد یل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، ایک کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے ہوجائے گی، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔