صحافی ایاز میر پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو

July 03, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف کالم نگار ایاز امیر پر تشدد کے واقعے کی مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالم نگار اور تجزیہ کار ایاز امیر پر تشدد ایک تشویش ناک واقعہ ہے۔متعلقہ حکام ایاز امیر پر تشدد کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔