عمران اسماعیل کی عمران خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے والوں کو وارننگ

July 04, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے والوں کو وارننگ دے دی۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این 245 میں علی زیدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ اس گند کو نہیں روکا گیا تو گیم آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق باتیں کی جا رہی ہیں، یہ لوگ ہر بار پارٹی قائد کی ذاتی زندگی کو نشانہ بناتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اصل طاقت عوام کی ہے، جو عمران خان کے ساتھ ہے۔