ڈیفنس، کلفٹن میں بھی پیپلز بس سروس شروع ہوگی

July 05, 2022

کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پیپلز بس سروس کی مقبولیت کے پیش نظر سروس کے روٹ مزید بڑھائیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم 25 اگست تک لگ جانا چاہئے، عنقریب بسوں میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

واضحرہے کہ کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی بس سروس میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔