غیر معمولی لمبے کانوں والا بکری کا بچہ پاکستان میں میڈیا اسٹار بن گیا

July 07, 2022

کراچی (اے ایف پی)غیر معمولی لمبے کانوں والا بکری کا بچہ پاکستان میں میڈیا اسٹار بن گیا، مالک کا عالمی ریکارڈ کا دعویٰ؛ بکری کے بچے کے کان 54سینٹی میٹر (21انچ) تک لمبے ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق غیر معمولی لمبے کانوں والا بکری کا بچہ پاکستان میں ایک میڈیا اسٹار بن گیا ہے جس کے مالک نے عالمی ریکارڈ کا دعویٰ کیا ہے جو ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ سمبا اب کراچی میں لاڈ پیار کے ساتھ رہ رہا ہے جہاں وہ پچھلے مہینے پیدا ہوا جس کے کان بہت لمبے تھے اور مزید بڑھ کر 54 سینٹی میٹر (21 انچ) تک پہنچ گئے ہیں۔