بھارتی ویمن ٹیم نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے کر ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
دبئی میں کھیلا گیا فائنل مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا، بھارتی ٹیم نے میچ 72 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
میچ میں بھارتی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس سکےلیے درست ثابت ہوا۔
بھارتی اوپنرز شفالی ورما اور سمرتی مدانا نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدا میں ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ شفالی نے 68 اور سمرتی نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ ریچا گوش نے 17 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے ساتھ ہی بھارت نے 183 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دفاعی چیمپئنز ٹیم کی جانب سے کپتان چماری اتاپتو نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے شری چارانی نے 4 جبکہ دیپتی شرما نے 3 وکٹیں لیں۔