• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بات اُن سے کی جاتی ہے جن کے پاس اختیار ہوتا ہے: جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے، جن کے پاس اختیار ہوتا ہے، بات اُن سے کی جاتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کے دوران جنید اکبر نے کہا کہ مذاکرات ان سے کیے جاتے ہیں، جن کے پاس اختیار ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی بنی تھی ممبران نے کہا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دیں، وزیر اعظم نے کہا میں پوچھ کر بتاؤں گا، ہم جلسہ نہیں کرسکتے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنوں کےگھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب سے ہماری حکومت گئی ہے پنجاب میں یہی ہو رہا ہے، بتایا جائے کہ ہمارے لوگوں کو کیوں پکڑا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید