جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم ’روپوش‘ کا نیا ریکارڈ

July 07, 2022

جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم’روپوش‘ کا نیا ریکارڈ بن گیا

جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم ’روپوش‘ نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں نیا ریکارڈ رقم کر دیا ہے۔

جیو ٹی وی سے نشر کی گئی سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم ’روپوش‘ نے پاکستان میں یوٹیوب پر صرف 2 مہینوں میں 150 ملین ویوز حاصل کر لیے ہیں۔

پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پرٹیلی فلم کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 150 ملین سے زائد ویوز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی تاریخ میں ابھی تک کسی بھی ٹیلی فلم نے اتنے کم عرصے میں اتنی ویور شپ حاصل نہیں کی جتنیٹیلی فلم ’روپوش‘ نے حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹیلی فلم کو جیو کے آفیشل یوٹیوب چینل ’ہر پل جیو‘ پر 7 جنوری کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کی گئی اس ٹیلی فلم میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور اداکار ہارون کادوانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔