• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم’روپوش‘ نے نئی تاریخ رقم کردی

جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم’روپوش‘ نے نئی تاریخ رقم کردی
جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم’روپوش‘ نے نئی تاریخ رقم کردی

جیو انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم’روپوش‘ نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم ’روپوش‘ جسے جیو ٹی وی سے نشر کیا گیا، پاکستان میں یوٹیوب پر صرف دو مہینوں میں 100 ملین ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

ابھی تک ٹیلی فلم’روپوش‘ کے علاوہ اتنے کم عرصے میں کوئی بھی پاکستانی ٹیلی فلم اتنی زیادہ ویورشِپ حاصل نہیں کرسکی جتنی اس ٹیلی فلم کو ملی ہے۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کی گئی اس ٹیلی فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اداکار ہارون کادوانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس ٹیلی فلم کو جیو کے آفیشل یوٹیوب چینل ’ہر پل جیو‘ پر 7 جنوری کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید