ریحام خان نے تیسری شادی کا اشارہ دیدیا

July 16, 2022

فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کی طرف اشارہ دے دیا۔

ریحام خان نے میڈیا میں کام کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ گزارا ہے، اُنہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے کام کرنا شروع کیا اور بعد میں پاکستان آگئیں، جہاں وہ نیوز میڈیا سے منسلک رہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان کافی مشہور ہوگئی تھیں، دونوں شخصیات کی یہ دوسری شادی تھی تاہم یہ شادی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہوگئی۔

حال ہی میں ریحام خان ایک پروگرام کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے دوبارہ محبت کرنے کی بات کی، اگرچہ انہیں دو برے تجربات ہوئے ہیں لیکن ریحام سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچیں گی؟

ریحام کا کہنا تھا کہ خاندان کے ایک فرد جو کہ ایک نجومی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ درحقیقت دوبارہ شادی کریں گی۔

اس گفتگو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ریحام خان دوبارہ شادی کے بارے میں سوچیں گی۔