• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریحام خان کا عمران خان کی ویڈیو پر ردّعمل
ریحام خان کا عمران خان کی ویڈیو پر ردّعمل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گڑبڑا گئے تھے جس پر اُن کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تبصرہ کیا ہے۔

عمران خان نے دورانِ تقریر کہا تھا کہ ’جب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16سو 180 تھی۔‘

چیئرمین پی ٹی آئی کو احساس ہوا کہ اُنہوں نے اعداد و شمار پڑھنے میں غلطی کی ہے تو پھر اُنہوں نے پرچے میں دیکھتے ہوئے اپنی بات دُہرائی اور پھر درست بات مکمل کی۔

عمران خان کی اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے تو وہیں ریحام خان بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

ریحام خان نے ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جو لوگ عمران خان کو فالو کرتے ہیں، اُن کا بھی ریاضی میں ایسا ہی حال ہوگا اور زیادہ تر لوگ تو چیک بھی نہیں لکھ سکتے ہوں گے۔‘

خاص رپورٹ سے مزید