دنیا کا پہلا ڈیپ اسپیس ریڈار

July 19, 2022

—فائل فوٹو

چین کی جانب سے زمین کے لیے خطرہ ثابت ہونے والے سیارچوں کی شناخت کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ریڈار تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ دنیا کا پہلا ڈیپ اسپیس ریڈار ہو گا جو زمین کے لیے خطرہ ثابت ہونے والے سیارچوں کو دریافت کرے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق اس ریڈار کی رینج سب سے زیادہ ہوگی جو مجموعی طور پر 15 کروڑ کلومیٹر ہو گی۔

ریڈار میں 20 بڑے انٹینا ہوں گے اور ہر انٹینا 25 سے 30 میٹر لمبا ہو گا جو ریڈار کی رینج میں سگنلز بھیج سکے گا۔

یہ ریڈار چاند کے تھری ڈی خاکے بھی بنا سکے گا اور اب تک ایسے 4 میں سے 2 ریڈار تیار ہو چکے ہیں جو ستمبر تک فعال ہو جائیں گے۔

یہ اس پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ ہوگا اور دوسرے مرحلے میں ریڈار میں انٹینا کی تعداد بڑھائی جائے گی تاکہ اس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے جبکہ تیسرے مرحلے میں ریڈار کو دنیا کے پہلے ڈیپ اسپیس ریڈار کے طور پر لانچ کیا جائے گا۔