اسنیپ چیٹ نے ویب ورژن جاری کر دیا

July 19, 2022

فائل فوٹو

فوٹو اینڈ انسٹنٹ میسجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے بلآخر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسیپ چیٹ نے اب اپنا ویب ورژن جاری کر دیا ہے، تاہم یہ ورژن ابھی صرف امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے صارفین ہی ایک دوسرے کو میسج اور کال کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

ویب کے لیے متعارف کروائے جانے والے نئے ورژن میں چیٹ ری ایکشن اینڈ ریپلائی جیسے فیچرز بھی موجود ہیں جبکہ عنقریب ویڈیو کالز کا فیچر بھی متعارف کروایا جائے گا جو جلد تمام صارفین کو مہیا ہو گا۔

اسنیپ چیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام دیگر ایپلی کیشنز کی طرح ہماری ٹیم نے بھی ویب ورژن میں پرائیویسی کا خاص خیال رکھا ہے۔

اسنیپ چیٹ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ویب ورژن منفرد پرائیویسی اسکرین ڈیزائن کے ساتھ لانچ کیا ہے جو کچھ اور کام کرنے پر اسنیپ چیٹ کی ونڈو کو چھُپا دے گا۔