عوام پیپلز پارٹی کے نامزد بلدیاتی امیدواروں کو کامیاب کریں، آصفہ بھٹو

July 21, 2022

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے حیدرآباد کےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 24جولائی کو پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگاکر پیپلز پارٹی کےنامزد کردہ بلدیاتی امیدواروں کو کامیاب کریں، حیدرآباد پیپلزپارٹی کا قلعہ بننے جارہا ہے، وہ جامشورو کے قریب کرن شورو گوٹھ میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی ر ہائش گاہ سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاءاور شہریوں سے مختصر مقامات پر خطاب کررہی تھیں، آصفہ بھٹونے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جلوس کی شکل میں تعلقہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی تعلقہ لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور تعلقہ سٹی کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا۔