انسٹاگرام میں تمام پبلک فوٹوز کو ریلز کیلئے استعمال کیا جاسکے گا

July 23, 2022

فائل فوٹو

انسٹا گرام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں پبلک فوٹوز کو ریلز میں ری مکس کرنے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس فیچر کا مقصد ریلز کے لیے صارفین کو زیادہ مواد فراہم کرنا ہے۔

انسٹا گرام میں اس تبدیلی کا مقصد حریف ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے میں صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔

ری مکسنگ کا یہ فیچر بائی ڈیفالٹ اِن ایبل ہوگا البتہ صارف اسے ٹرن آف کرسکیں گے۔

میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس فیچر کو متعارف کرانے سے قبل پوسٹ کی گئی تصاویر کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا مگر صارف چاہے تو انفرادی پوسٹس کے لیے یہ آپشن ان ایبل کرسکے گا۔