حافظ آباد: دریائی کٹاؤ نے فصلیں اور زرعی زمینیں نگل لیں

July 24, 2022

—فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ دریائی کٹاؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے جس سے اب تک سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو چکی ہے۔

حافظ آباد میں دریائے چناب کے بڑھتے ہوئے کٹاؤ سے محمود پور برج، فتحو اور ملاح والہ کے دیہات متاثر ہو رہے ہیں، جہاں کے متعدد مکین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

محمود پور کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دریائی کٹاؤ سے ناصرف ان کے مکانات کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ فصلیں بھی دریا برد ہو رہی ہیں۔

متاثرین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لیے فوری حفاظتی بند تعمیر کیا جائے۔