سرگودھا میں دریائے جہلم کے کٹاؤ سے گاؤں کے مکین پریشان ہیں ، دو ما ہ کے دوران ایک ہز ا ر ایکٹر سے زائد اراضی دریا برد ہو چکی ہے،علاقے کے مکین خو ف کے سائے میں زندگی بسر کر نے پر مجبو ر ہیں ۔
دریائے جہلم کے کنارے ڈوبتا تحصیل بھیرہ کا گاؤں گاگا کے مکین دریائی کٹاؤ سے پریشان ہیں۔دو ما ہ میں دریا کا پانی ایک ہز ار ایکٹر سے زا ئد زرخیز زمین نگل گیا ، پا نی سے لوگوں کے گھر بھی محفوظ نہیں ،شہری پریشانی کے عالم میں راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں ۔
گاؤں والے کہتے ہیں دریا کا کٹا ؤ نہ روکا گیا تو قریب موجود دیگر آبادیاں بھی زیر آب آجائیں گی،دوسری طر ف ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائی کٹا ؤ روکنے کیلیے پنجا ب حکومت سے فند ز ما نگے ہیں اور فنڈز ملتے ہی بند باندھنے کا کام شروع کردیاجائیگا۔