PTI نے دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا: فیصل جاوید خان

July 27, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ایسا لگا کہ دوست محمد مزاری پی ڈی ایم کے فل بینچ کی سربراہی کریں گے لہٰذا پی ٹی آئی نے ان کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ ‏سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے پاس کئی مواقع آئے کہ وہ گورنر راج لگا سکتے تھے لیکنعمران اسماعیل نے جمہوری رویے اختیار کیے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شکست فاش سے حکومت سنگین بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ قوم کسی قسم کے غیرجمہوری راج کی حمایت نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔