کراچی: جولائی کے دوران بارش کے اعداد و شمار جاری، مسرور بیس پر 585 ملی میٹر بارش

July 28, 2022

فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جولائی کے دوران اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 585 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ مسرور بیس پر بارش کا 55 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس پر 1967 میں 509 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

اسی طرح جولائی میں اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار کے مطابق گلشنِ حدید میں 566، ڈی ایچ اے میں 509، فیصل بیس میں 444 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

قائدآباد میں 424، سُرجانی ٹاؤن میں 408، ناظم آباد میں 344، ایئرپورٹ میں 343، نارتھ کراچی میں 309 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اورنگی ٹاؤن میں 293، کیماڑی میں 291، یونیورسٹی روڈ پر 262 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

جناح ٹرمینل میں 249، گلشنِ معمار میں 239، صدر میں 236 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سعدی ٹاؤن میں 226 اور کورنگی میں 152 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔