• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے بیک وقت 100 تصاویر بنا ڈالیں


نوجوان آرٹسٹ نے اپنے منفرد ٹیلنٹ سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان آرٹسٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے بیک وقت 100 تصاویر بنائیں۔

نوجوان آرٹسٹ نے مختلف رنگوں کی پینسلوں کو ایک ساتھ لگا کر بیک وقت ہر تصویر کو مختلف زاویے سے بنایا جس پر ویڈیو دیکھنے والے خود حیرت کی تصویر بن گئے۔

نوجوان آرٹسٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھنے والے اسے داد دیے بنا نہ رہ سکے۔