• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نجی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنیوالی طالبہ کو ہوش آگیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

لاہور کی نجی یورنیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی سی یو میں زیر علاج طالبہ ہوش میں آگئی۔

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  فاطمہ کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے، وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، آکسیجن سپورٹ جاری ہے، ہیمو ڈائنامکس بھی مستحکم ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی، طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری سے متعلق کل پھر جائزہ لیا جائے گا۔

چیئرمین میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل کو طالبہ کی حالت پر تفصیلی بریفنگ دی، پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل کو طالبہ فاطمہ کے اب تک کے علاج اور آئندہ کے طبی لائحہ عمل سے متعلق مکمل آگاہ کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید