• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچن ٹنڈولکر کے گھر سے خوشی کی خبر آگئی

بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے گھر سے خوشخبری سامنے آئی ہے۔

52 سالہ سچن ٹنڈولکر کے 26 سالہ صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی تاریخ سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجن ٹنڈولکر 5 مارچ کو اپنی منگیتر ثانیہ چندوک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تقریب ٹنڈولکر خاندان کے لیے ایک یادگار اور خوشیوں سے بھرپور لمحہ ثابت ہونے جارہی ہے، شادی کی زیادہ تر تقریبات ممبئی میں ہوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب سادہ، نجی اور خاندانی وقار کے مطابق منعقد کی جائے گی، جس میں صرف قریبی رشتے دار اور منتخب دوست شریک ہوں گے۔

ارجن ٹنڈولکر کی منگنی بھی اسی روایت کے تحت خاموشی سے انجام کو پہنچی تھی، جس کی تصدیق بھارتی لیجنڈ کرکٹر نے بعد میں کی تھی۔

سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے فی الحال اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ اس کے ساتھ کرکٹ کیرئیر پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

سانیہ چندوک ایک کاروباری شخصیت ہیں اور ممبئی کے معروف تاجر روی گھئی کی پوتی ہیں، ارجن سے منگنی اگست 2025ء کو انجام پائی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید