لندن کا اگلا میئر کون ہوگا؟ لندن میئر الیکشن 2028ء کےلیے نائجل فراج نے مسلم امیدوار لیلیٰ کیننگھم کو میدان میں اتار دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں ریفارم یوکے رہنما نائجل فراج نے پارٹی امیدوار کا اعلان پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
رپورٹ کے مطابق لیلیٰ کیننگھم لوکل الیکشنز میں لندن میں پارٹی کی مہم میں اہم کردار ادا کریں گی، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس لندن والوں کےلیے مختلف پیغام ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیلیٰ کیننگھم نے کہا کہ منتخب ہوکر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کروں گی، چاقو کے جرائم، منشیات، ڈکیتی، ریپ سے نمٹنے کےلیے پولیس کو واضح ترجیح دوں گی۔
مصری نژاد لیلیٰ 2022ء میں ویسٹ منسٹر سے کونسلر بنیں، اُن کا کہنا ہے کہ میٹ پولیس کے مسائل بھرتی کے نہیں ترجیحات سے متعلق ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے مئیرصادق خان نے اب تک چوتھی ٹرم سے متعلق عندیہ نہیں دیا۔