مریض کی ڈرپ سے چوہے کے گلوکوز پینے کی ویڈیو وائرل

July 30, 2022

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کےایک گورنمنٹ میڈیکل کالج میں چوہے نے زیر علاج مریض کی ڈرپ چبائی اور اس میں سے گلوکوز پی گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہا پائپ کے ذریعے اوپر سے نیچے آتا ہے مریض کے بائیں جانب لگے ڈرپ اسٹینڈ سے نیچے اتر کر ڈرپ کو چباتا ہے اور اس میں سے گلوکوز پی کر دوبارہ اوپر بھاگ جاتا ہے۔

میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے اعتراف کیا کہ اسپتال کے احاطے میں چوہوں کی بہتات ہے اور اب تک 1200 چوہے مارے جاچکے ہیں۔