’پیاسے کوّے‘ کی کنکریاں ڈال کر پانی پیتے ہوئے ویڈیو وائرل

August 01, 2022

اسکرین گریب

پیاسے کوّے کی مشہور کہانی تو تقریباً سب نے ہی سنی ہوگی، جس نے ہوشیاری سے کام لے کر اپنی پیاس بجھائی۔

پیاسے کوّے کی کہانی جوکہ کچھ یوں ہے کہ ایک پیاسے کوّے کو ایک جگ ملا لیکن اس کے اندر پانی کم تھا اور جگ کے تنگ منہ کی وجہ سے کوّا اسے پی نہیں سکتا تھا۔

اس لیے کوّے نے جگ میں کچھ کنکریاں ڈالیں تاکہ پانی اوپر آجائے اور پھر پانی پی لیا۔

اب سوشل میڈیا پر ایک کوّے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جسےحقیقی زندگی کا ’پیاسا کوا‘ سمجھا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ کوّا بھی بوتل میں ایک ایک کرکے کنکریاں ڈال کر پانی پیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔