• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش تمام ایشوز کو وزیراعظم نے اجاگر کیا، خواجہ آصف

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش تمام ایشوز کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اجاگر کیا۔

نیویارک میں جیو نیوز کے نمایندے عظیم ایم میاں کو انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو خبردار کیا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پچھلے سال کی طرح حشر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدار کے دوام کے لیے افغان پالیسی اپنائی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا اس پالیسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اس افغان پالیسی نے ہمارے راستے میں کانٹے بچھائے جو ہم اپنی آنکھوں سے چن رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید